20 جولائی 2014 - 13:15
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ جاری، 80 افراد جاں بحق

پاکستانی میڈیا کے مطابق کراچی میں رمضان المبارک میں بھی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہریوں کو تحفظ دینے اور شہر میں امن و امان قائم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق کراچی میں رمضان المبارک میں بھی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہریوں کو تحفظ دینے اور شہر میں امن و امان قائم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ پولیس رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک میں گرچہ اور اس سے پہلے سیکڑوں جرائم پیشہ اور دہشتگرد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور بھاری مقدار میں غیر قانونی ہتھیار بھی ضبط کئے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود رحمتوں اور برکتوں کے مہینے کے پہلے دوعشروں میں اسی افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ حکومت کا دعوی ہےکہ سمتبر دوہزار تیرہ سے دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے اور پولیس نے ہزاروں دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کے دعوے بھی کئے ہيں تاہم اس بڑے شہر میں کتنے دہشتگرد ہیں جو دندناتے پھر رہے ہیں اور رمضان المبارک میں بھی خونریزی میں کمی نہیں آسکی ہے۔ شہری حلقوں کا کہنا ہےکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔ شہری حلقوں کا کہنا ہےکہ دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی عدم گرفتاری سے سکوریٹی اداروں کی کارکردگي پر بڑا سوالیہ نشان لگ جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲